طائر سدرہ
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - سدرۃ المنتہا پر قیام کرنے والا پرندہ؛ مراد: حضرت جبریل علیہ السلام۔ مرغ زریں لاکھ پھیلائے طلائی بال و پَر طائِر سدرہ کا حاصل کر نہیں سکتا وہ اوج ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٣٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'طاہر' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی مشتق اسم 'سدرہ' لگانے سے مرکب 'طاہر سدرہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٢٤ء کو "دیوان مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر